ہندوستان افغان فضائیہ کو 4ایم آئی بندوق بردار ہیلی کاپٹر خرید کر دے رہا ہے

نئی دہلی: ہندوستان نے افغانستان کی فضائیہ کو مضبوطی فراہم کرنےکے لیے اسے مزید چارایم آئی بندوق بردار ہیلی کاپٹر خرید کر دینے کے لیے ایک خریداری معاہدے پر دستخط کر دیے۔
توقع ہے کہ یہ نئے بندوق بردار ہیلی کاپٹرز چند ماہ کے اندر افغانستان کی فضائیہ کو بہم پہنچا دیے جائیں گے۔ہندوستان افغانستان کی مسلح افواج کی جنگی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کی کوشش میں ہے۔
اس ماہ کے اوائل میں تینوں ملکوں بیلا روس، افغانستان اور ہندوستان کے درمیان معاہدے پر دستخط کے بعد بیلا روس یہ بندوق بردار ہیلی کاپٹرز دے دے گا۔
افغان سفیر متعین نئی دہلی ڈساکٹر شیدا محمد ابدالی نے کہا کہ ابھی حال ہی میں ہم نے یک سہ فریقی یاد داشت مفاہمت پر دستخط کیے ہیں اور ہندوستان ان چار ایم آئی ٹونٹی فورکی ادائیگی کرے گا اوریہ ہیلی کاپٹر آئندہ چند ماہ میں مل جائیں گے۔

Title: india purchase four more mi 24 gunships for the afghan air force | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply