ہندوستانی پولس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے نام دھمکی آمیزمکتوب کے ساتھ کبوتر پکڑا

نئی دہلی: ہندوستانی پولس نے پیر کے روز بتایا کہ اس نے پاکستان سرحد سے متصل ملک کے نہایت زبردست فوجی مورچہ بندی والے علاقہ کے قریب ایک کبوتر پکڑا ہے جس کے پیروں میں ایک مکتوب بندھا تھا جس پر کچھ ایسا تحریر تھا”مودی!ہم وہ نہیں رہے جو1971میں تھے۔ اب پاکستان کا بچہ بچہ ہندوستان کے خلاف لڑنے کو تیار ہے“۔
یہ کبوتر پٹھانکوٹ میں ، جہاں جنوری میں بحریہ کے اڈے پر پاکستانی انتہا پاندوں نے حملہ کیا تھا،پکڑا گیا ہے۔ پٹھانکوٹ پولس انسپکٹر راکیش کمار نے کہا کہ جو تحریر ملی ہے اس پر پاکستان بسے انتہا پسند گروہ لشکر طیبہ کے دستخط ہیں۔
اس لیے اس معاملہ کی سنجیدگی سے تحقیقات کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی پچھلے سال ہندوستانی پولس نے ایک کبوتر اس شبہ میںپکڑا تھا کہ اسے جاسوسی کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔اور اس کے جسم کے اندر کوئی خفیہ کیمرہ، ٹرانسمیٹر یا خفیہ چپ کا پتہ لگانے کے لیے اس کبوتر کا ایکسرے بھی کیا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India police detain pigeon with threatening modi note in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply