مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات و توقعات کے مطابق حل کیا جانا چاہئے:پاکستانی ہائی کمشنر

نئی دہلی: ہندوستان کی جانب سے گذشتہ ہفتہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں سرجیکل اسٹرائیک کرنے کے اعلان کے بعد ہندو پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش میں پاکستانی ہائی کمشنر متعین ہندوستان عبدالباسط نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کو دوطرفہ مذاکرات کا سلسلہ برقرار رکھنے کے ساتھ نتیجہ خیز روابط استوار کرنے اور سفارتکاری کو مرکزی حیثیت دینے پر زور دینا چاہئے۔
انگریزی روزنامہ ”انڈین ایکسپریس“ کو انٹرویو دیتے ہوئے مسٹر عبدالباسط نے گزشتہ رات کو بارہمولہ میں ہونے والے حملے کو سرجیکل اسٹرائک پر جوابی کارروائی قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ہرگز نہیں۔
پاکستان کی سرحد کے اندر کوئی سرجیکل اسٹرائک ہواہی نہیں ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ بارہمولہ کا حملہ یا اس سے پہلے اڑی کا حملہ یا اس سے پہلے وادی کشمیر میں پیش آنے والے دیگر متعدد واقعات ہمیں یہ بتاتے ہیں کہ جموں و کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے اور اس کو کسی طور بھی دبایا نہیں جاسکتا۔ اس مسئلے کوجموں و کشمیر کے عوام کی خواہشات و توقعات کے مطابق حل کیا جانا چاہئے اور یہی ہمارا موقف ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India pakistan need to break the ice through talks abdul basit in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply