کابل میں ہند ۔ پاک خارجہ سکریٹریوں کی بالمشافہ ملاقات متوقع

نئی دہلی: ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے اس ہفتہ افغانستان کے دارالخلافہ کابل میں ہونے والی ’کابل کانفرنس‘میں اپنی پاکستانی ہم منصب تہمینہ جنجوعہ سے بالمشافہ ملاقات کر سکتے ہیں۔
لیکن دونوں ملکوں نے ابھی خارجہ سکریٹریوں کے درمیان دو بدو ملاقات کی حکومتی سطح پر تصدیق نہیں کی ہے لیکن اگر یہ ملاقات ہو جاتی ہے تو قومی سلامتی مشیر اجیت دوال اور ان کے پاکستانی ہم منصب کے درمیان بنکاک میں دسمبر2017میں ہوئی ملاقارت کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان افسران بالا سطح کی یہ پہلی ملاقات ہو گی۔
مسٹر گوکھلے بدھ کو ہونے والی جس کانفرنس میں شرکت کر ہے ہیں اس میں 25ممالک حصہ لے رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India pakistan foreign secretaries may meet in kabul in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply