ہند پاک ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پرامن قائم کرنے کے لیے متفق

نئی دہلی: ہند پاک سرحد پر کئی مہینوں سے جاری سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی،فائرنگ کے تبادلہ اور الزام تراشیوں کے بعد اس وقت ایک قابل ذکر کامیابی حاصل ہوئی جب دونوں ممالک جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول(ایل او سی) اور بین الاقوامی سرحد پر بحالی امن پر متفق ہو گئے۔

اس ضمن میں ہندوستانی فوج سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) نے جموں و کشمیر میں ایل او سی اور بین الاقوامی سرحدکی صورت حال کا جائزہ لیا۔

ہندوستانی فوج کے ڈی جی ایم او نے موجودہ صورت حال میں مزید بہتری اور سدھار لانے کے لیے پر خلوص اقدامات کرنے کی تجویز سے اتفاق کر لیا۔دونوں ملکوںکے ڈی جی ایم او 2003کے سیز فائر معاہدے پر حرف بحرف نفاذ اور طرفین میں سے کوئی بھی سیز فائر کی خلاف ورزی نہ کرنے کو یقینی بنانے پر متفق ہوگئے۔

اس پر بھی باہمی اتفاق رائے رہا کہ اگر کوئی بھی شکایت ہو تو صبر تحمل سے کام لیا جائے گا اور ہاٹ لائن رابطہ سے اور سرحد پر مقامی کمانڈروں کی سطح پر فلیگ میٹنگوں سے تنازعہ سلجھا لیا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India pakistan dgmos hold talks on ceasefire violation and terrorism in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply