ہندوستان اور پاکستان کی فوجوں نے پہلی بار مشترکہ فوجی مشق کی

نئی دہلی:جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر ایک دوسرے کے خلاف مورچہ سنبھالنے والے ہندوستان اور پاکستان کے فوجی پہلی بار عالمی دہشت گردی مخالف مہم میں ساتھ ساتھ فوجی مشق کر رہے ہیں۔

فوج کے ترجمان کرنل امن آنند کے مطابق روس کے چلیابسینک کے چیبرا کل علاقہ میں امن عمل2018کے عنوان سے 24اپریل سے جار ی اس مہم میں ہندوستان اور پاکستان کے علاوہ روس ،چین ، ازبکستان، تاجکستان، کرغستان اور قزاقستان بھی شامل ہیں۔ہندوستان کے 200فوجی اس مشترکہ فوجی مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔

کرنل آنند نے کہا کہ اس مہم سے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے رکن ممالک کو دہشت گردوںکے خلاف کارروائی کرنے کی تربیت ملے گی۔جس میں فوجیوں کے درمیان پیشہ ور تبادلہ خیال،دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے باہمی تفہیم ،مشترکہ کمانڈ کی تشکیل اور موک ڈرل شامل ہیں۔

ایک اور فوجی افسر کے مطابق ہندوستانی فوجیوں نے اس سے قبل کبھی کسی ایسی بین الاقوامی فوجی مشقوں میں حصہ نہیں لیا ہے جس میں پاکستان بھی ساتھ رہا ہو ہندوستان کے خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرنے کے طور طریقوں کی تربیت حاصل کفرنے کے لیے کی جانے والی ان مشقوں میںچین،روس، کزاخستان،تاجکستان، کرغیستان، ہندوستان اور پاکستان کے3000فوجی حصہ لے رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India pakistan armies conduct first joint anti terror drill in russia in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply