ہندوستان فی الحال شہری ہوابازی ماحولیاتی معاہدہ پر دستخط نہیں کرے گا

مانٹریال:شہری ہوابازی کے سیکٹر میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے ہندوستان نے کہا ہے کہ وہ فی الحال شہری ہوابازی کے شعبہ کے لئے ماحولیاتی آلودگی کم کرنے والے معاہدہ پر دستخط نہیں کرےگا۔
ہندوستان کے شہری ہوابازی کے وزیر اشوک گج پتی راجو نے یہاں ایک ایوی ایشن فورم کے دوران کہا کہ معاہدہ کے بارے میں معاملات واضح ہوجانے کے بعد ہی ہندوستان اس پر غور کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو خدشہ ہے کہ شہری ہوابازی کے شعبہ میں آلودگی کم کرنے والا دنیا کا پہلا ماحولیاتی معاہدہ جانبدارانہ ہوسکتا ہے۔
بین الاقوامی شہری ہوابازی تنظیم میں یہاں اقوام متحدہ کی قیادت میں اس معاملے پر 27ستمبر سے سات اکتوبر تک بات چیت کا دور چلے گا۔ اس سمجھوتے میں شہری ہوابازی سیکٹر میں ہونے والی آلودگی کوسال2020کی سطح تک محدود رکھنے کی بات کی جارہی ہے۔معاہدہ 2021 سے نافذ العمل ہوگا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India not to sign civil aviation agreement in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply