ہند۔نیپال مشترکہ فوجی مشق’ سوریہ کرن ‘ مکمل

لکھنؤ: نیپال کے سلجھنڈی میں آرمی بیٹل اسکول میں گذشتہ 31 اکتوبر سے شروع ہونے والی ہند۔نیپال مشترکہ فوجی مشق مکمل ہوگئی ہے۔ فوج کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اس جنگی مشق میں ہندوستانی آرمی کے کمایوں ریجمنٹ اور نیپال فوج کے جبر جنگ بٹالین کے جوانوں نے حصہ لیا۔ فوجی مشق سوریہ کرن دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والی یہ دسویں مشق تھی۔
دونوں ملکوں کی فوج نے اپنے اپنے فوجی ہنر کا مظاہرہ کیا اور دہشت گردی مخالف مہم اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق اپنے تجربات بتائے۔ اس جنگی مشق کے دوران دونوں ملکوں کی فوج نہ صرف ایک دوسرے کے ہتھیاروں اور آلات کا مشاہدہ کیا بلکہ دہشت گر مخالف مہم کو کامیابی سے انجام دینے کے لئے ان کی آپریشنل تکنیک کی باریکی کو بھی سمجھا۔
ا س دوران ہندوستانی فوج کو نیپالی فوج کے ذریعہ استعمال کئے جانے والے ہتھیاروں کو چلانے کا بھی موقع ملا۔ اس جنگی مشق کااختتام 72 گھنٹوں تک دونوں ملکوں کی فوج کے ذریعہ محاصرہ اور تلاشی مہم اور موک ویلیج مشق کے ساتھ ہوا۔ آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ گذشتہ 11 نومبر سے تین دن کے نیپال دورے پر تھے۔اس دوران انہوں نے جنگی مشق کی اختتامی تقریب کا معائنہ بھی کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India nepal joint army exercise ends in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply