نوٹ بند کرنے کے بعد حکومت اب ٹیکس شرحوں میں کمی کرنے پر غور کر رہی ہے: وزیر مالیات

فریدآباد: وزیر مالیات ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ عالمی مسابقت کے لئے ملک میں بھی ٹیکسوں کی شرحیں کم کرنے کی ضرورت ہے۔ اور اس ضمن میں حکومت نوٹ بندی کے بعد ٹیکس کی شرحوں میں کمی کرکے ریونیو بڑھانے کی کوشش میں ہے اور وہ اپنے اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ٹیکس کی شرحیں کم کرنے پر غور کررہی ہے۔
مسٹر جیٹلی نے ریونیو سروس کے 68ویں بیچ کے افسران کو آج خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ٹیکس کی شرحیں کم ہو جس سے خدمات کو زیادہ سے زیادہ عالمی مسابقت کے مطابق بناکر آمدنی میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آنیوالے دنوں میں خدمات میں یہ اہم تبدیلی دکھائی دے گی۔
ریونیو میں اضافہ کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر جیٹلی نے کہا کہ آنے والے وقت میں ایسا ماحول تیار کرنا ہوگا جس سے لوگ ضابطوں پر عمل کریں اور خود سے مناسب ٹیکس کی ادائیگی کریں۔ آنے والے دہائیوں میں ہندوستان ایک ایسا ملک بننے جارہا ہے جہاں ٹیکس کے ضابطوں پر لوگ بخوشی عمل کریں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India needs lower level of taxation says finance minister arun jaitley in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply