ہندوستان اور میانمار دہشت گردی کے چیلنج سے اجتماعی طورپر نپٹیں گے: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی:ہندوستان اور میانمار نے ایک دوسرے کے اسٹریٹجک مفادات اور خدشات کی حساسیت کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے چیلنج سے مشترکہ طور پر نمٹنے کیلئے سرگرم تعاون بڑھانے کی رضامندی ظاہر کی۔مسٹر مودی نے دورہ ہند پر آنے والے میانمار کے صدر یو تین چیا کے دورہ ہند کے دوران نئی دہلی میں ان سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ” ہم صدر یو تن چیا کے اپنے پہلے دو طرفہ بیرونی دورے کی منزل کے طور پر ہندوستان کو منتخب کرنے کے ان کے فیصلے سے فخر محسوس کر رہے ہیں۔ ہندوستان کے لیے میانمار ایک خاص ملک ہے۔
یہ جنوب مشرقی ایشیا کو ہندوستان سے جوڑنے والا جیو-پل ہے۔ ہمارے تعلقات کی بنیاد ہمارے تاریخی اور ثقافتی رابطوں میں موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں میانمار ایک نئے دور میں داخل ہوا ہے جو اپنی ٹھوس قیادت اور جمہوریت کے عزم سے نمایاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میانمار کو ایک مستحکم اور اقتصادی طور پر خوشحال ملک بنانے کا خواب اپنی قیادت کی قوت ارادی اور واضح نقطہ نظر سے ممکن ہو پائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور میانمار کی شراکت کو صرف الفاظ اور جذبات سے بیان نہیں کیا جاسکتا ہے۔یہ ہماری ترقی و تعاون اور شراکت داری سے عیاں ہوتی ہے۔ ہندوستان تقریبا دو ارب ڈالر کی ترقیاتی امداد سے میانمار میں معمولات زندگی کو تبدیل کرنے میں تعاون کر رہا ہے۔ ہندوستان وہاں سڑک رابطے، بنیادی ڈھانچہ کی ترقی، صلاحیت سازی ، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں منصوبوں کو آگے بڑھانے میں مدد کر رہا ہے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India myanmar resolve to combat terror in region in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply