کلبھوشن کی ماں و بیوی سے بدسلوکی کا انتقام لینے کے لیے ہندوستان پاکستان کو صفحہ ہستی سے مٹا دے:ہندو پریشد

بھونیشور(اڑیسہ):: وشو ہندو پریشد نے کہا ہے کہ کلبھوشن جادھو کی اہلیہ اور والدہ کے ساتھ جس قسم کا نازیبا سلوک کیا گیا ہے وہ اس امر کا متقاضی ہے کہ ہندوستان پاکستان کو نقشہ سے ہی مٹا دے۔
پریشد کے سربراہ پروین توگڑیا نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اب تمام مذاکرات بند کر یے جائیں اور فوج کو جنگ کے لیے تیار ہوجانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکساتن کو اس کی اس حرکت پر سبق سکھانا ضروری ہے اور اس کا اسے منھ توڑ جواب دیا جائے۔اور اس کا انتقام اسی طرح لیا جاسکتا ہے پاکستان کو عالمی نقشہ سے ہی مٹا دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف دو خواتین کی نہیں بلکہ 50کروڑ ہندوستانی خواتین کی توہین ہے۔کلبھوشن کی ماں بھی ہماری ماں ہے اس لیے اونتی اور چیتناجول جادھو کی بے عزتی کا انتقام لینا ضروری ہوجاتا ہے۔

Title: india must wipe pakistan from map to avenge insult to kulbhushans family says vhp | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply