ہندوستان امریکی وزیر خارجہ ٹیلرسن کا خیر مقدم کرنے کا شدت سے متمنی

نئی دہلی:ہندوستان نے جمعہ کے روز کہا کہ وہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کے آئندہ ہفتہ دورہ ہندکا شدت سے منتظر ہے اور اس دورے سے اس نے کافی امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔ہندوستان نے ان کے اس بیان کابھی خیر مقدم کیا ہے کہ حالیہ برسوں میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی کے محاذ پر تعاون کا دائرہ مضبوط اور مؤثر ہوا ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نےآج ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ہم ”ان کے دورہ ہند کے تئیں پرامید ہیں۔
اس دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان ساجھیداری کو اور مضبوط بنانے پر تفصیلی غوروخوض کیا جائے گا۔“ ہندوستان نے ٹیلرسن کے ان خیالات کو بھی سراہا جو انہوں نے 18 اکتوبر کو سینٹر فار اسٹریٹیجک انٹرنیشنل اسٹڈیز میں ایک مباحثہ میں پیش کیے۔ مسٹر کمار نے کہا کہ ”ہم ہندوستان کے ساتھ امریکی تعلقات کے تعلق سے ان کے مثبت اندازے اور مستقبل کی سمتوں کے تعلق سے ان کی رجائیت پسندی کی ستائش کرتے ہیں۔“ امریکی وزیر خارجہ نے مذکورہ سینٹر میں ہند امریکہ تعلقات اور اس کے مستقبل کے تعلق سے بڑا نمایاں پالیسی ساز بیان دیا تھا۔ جس میں دونوں ملکوں کے تعلق کی مختلف خصوصیات اور توانائیوں کو اجاگر کیا گیا تھا اور ایک منضبط بین الاقوامی نظام کے تعلق سے ہند۔امریکہ عہد کی ستائش کی گئی ہے۔
سینٹر میں مسٹر ٹیلرسن نے کہا تھا کہ دہشت گردی سے لڑنا ہر مہذب قوم کےلئے پسند ناپسند کا معاملہ نہیں بلکہ ذمہ داری ہے اور ”ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان اپنے یہاں سے سرگرم دہشت گرد گروپوں کے خلاف فیصلہ کن قدم اٹھائے گا جن کی وجہ سے سرحدی خطے کےساتھ ساتھ اس کے اپنے عوام بھی خطرے میں ہیں

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India looking forward to welcome secy of state tillerson welcomes his statement in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply