ہندوستان وزیر اعظم برطانیہ تھریسا کے سامنے طلبہ کے ویزے کا مسئلہ رکھے گا: خارجہ ترجمان وکاس سوروپ

نئی دہلی: برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کے یورپ کے باہر پہلے دو روزہ دورہ ہند کے دوران ہندوستانی طلبہ کے ویزا کا مسئلہ نمایاں طور پر اٹھائے گا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے جمعرات کی شام میںیہاں باقاعدہ بریفنگ کے دوران بتایا کہ محترمہ تھریسا آئندہ چھ اور سات نومبر کو ہندوستان کے سرکاری دورے پر رہیں گی۔
یہ یورپی یونین کے باہر ان کا پہلا دوروزہ دورہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ برطانیہ کی یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے ہندوستانی طالب علموں کی تعداد گزشتہ پانچ سال میں آدھی رہ گئی ہے اور اس کی اہم وجہ برطانیہ کی طرف سے طلبہ ویزا کے قوانین سخت ہوناہے۔ ہندوستانی حکومت یہ مسئلہ برطانیہ کی وزیر اعظم کے سامنے اٹھائے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ محترمہ تھریسا اور وزیر اعظم نریندر مودی نئی دہلی میں سات نومبر کو ہند برطانیہ ٹیکنالوجی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔
اس کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ گذشتہ سال نومبر میں مسٹر مودی کے برطانیہ دورے کے دوران کیا گیا تھا۔ سوروپ نے بتایا کہ اس کانفرنس کا انعقاد سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ اور ہندوستانی صنعتی کنفیڈریشن (سی آئی آئی) کی مشترکہ سرپرستی میں کیا جا رہا ہے۔ یہ کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں باہمی تعاون کا مظہر ہے۔
اس کانفرنس میں افسر، سائنسی اور صنعتکار حصہ لیں گے اور دو طرفہ کاروبار اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لئے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں مشترکہ کوششوں کا خاکہ تیار کریں گے۔ اس دورہ کے دوران ہندوستان برطانیہ اعلی تعلیمی کانفرنس اور ہند برطانیہ جدت اور صنعتی کانفرنس سمیت چار دیگر کانفرنس منعقد کئے جائیں گے۔
کامرس اینڈ انڈسٹری کی وزیر مملکت نرملا سیتا رمن کی صدارت اور بین الاقوامی کاروبار سے متعلق برطانوی وزیر لیام فاکس کی موجودگی میں مشترکہ اقتصادی اور کاروبار کمیٹی کی ایک میٹنگ بھی منعقد کی جائے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India likely to raise post study stay issue during theresa mays visit in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply