ہندوستان و کرغزستان دہشت گردی و انتہاپسندی کے خلاف متحد ہو کر کام کریں گے: نریندر مودی

نئی دہلی:ہندوستان اور کرغزستان نے نوجوانوں اور معاشرے کو دہشت گردی، کٹر پن اور انتہا پسندی سے بچانے کے لئے متحد ہو کر کام کرنے کا عزم اور دہشت گردی کے خاتمہ کرکے علاقے کو اس برائی سے نجات دلانے پر اتفاق کیا۔ کرغزستان کے صدر علمازبیک شارشینووچ اتمبائیف کے ساتھ حیدرآباد ہاؤس میں سربراہی اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں رہنماؤں نے یہ بات کہی۔ دونوں ممالک نے نوجوانوں، ثقافت، سیاحت، زراعت، فوڈ پروسیسنگ، سفارتی اور بصری اورسمعی وسائل کے تبادلے سے منسلک چھ اہم معاہدوں پر دستخط کئے۔
مسٹر مودی نے اپنے بیان میں کہا، ”ہم نے اس بات پر بات کی ہے کہ ہم کس طرح سے اپنے نوجوانوں اور معاشرے کو دہشت گردی ،انتہا پسندی اور کٹر پن کی مشترکہ چیلنج سے بچاسکتے ہیں۔ ہم باہمی مفاد کے لیے ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل جل کر رابطے کے ساتھ کام کرنے پر اتفاق کیا“۔ مسٹر مودی نے کرغزستان کو وسط ایشیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے ایک انمول شراکت دار بتایا۔ مسٹر اتمبائیف اپنی بیوی محترمھہ رئیسہ اتمبائیف ، اس کے اہم کابینی ساتھیوں اور ایک 50 رکنی تجارتی وفد کے ساتھ آئے ہیں۔ صدر کے طور پر یہ ان کی پہلا دورہ ہندہے۔ مسٹر اتمبائیف کا صدر پرنب مکھرجی نے صدارتی محل میں استقبال کیا۔ مسٹر مکھرجی نے شام کو ان کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا ہے۔ مسٹر مودی حیدرآباد ہاؤس میں ہی سربراہی اجلاس کے بعد مہمان رہنما کے اعزاز میں دوپہر کا کھانے کا اہتمام کیا۔
ہندوستان اور کرغزستان کے درمیان 2500 سال پرانے تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور دفاع، اقتصادی اور تجارتی، تعلیمی اور انسانی وسائل کی ترقی، ثقافت اور سیاحت سمیت مختلف علاقوں میں قریبی تعاون ہو رہا ہے۔ کرغزستان ہندوستان کو کتنا احترام کرتا ہے، اس کا ثبوت دارالحکومت بشکیک میں مہاتما گاندھی کا مجسمہ دیکھ کر ہوتا ہے جو شہر کے مرکز ی پوائنٹ میں اہم پارک میں لگایا گیا ہے۔ کرغزستان یوگا کو بھی اہمیت دیتا ہے۔
دفاعی تعلقات میں تربیت کے ساتھ ساتھ انتہائی اونچائی والے پہاڑی علاقے میں تعینات فوجیوں کو ہونے والے امراض کے علاج کے لیے ایک تحقیقی مرکز کو لے کر بھی تعاون ہو رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مسٹر مودی نے سال 2015 میں کرغزستان سمیت تمام وسطی ایشیائی ممالک کا دورہ کیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India kyrgyzstan to work against terrorism and extremism in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply