سالانہ چوٹی کانفرنس میں ہند جاپان کے درمیان 15معاہدوں پر دستخط

گاندھی نگر:ہندوستان اور جاپان نے یہاں مہاتما مندر میں منعقد 12 ویں سالانہ چوٹی کانفرنس میں بحرہند اور بحرالکاہل خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اپنے خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری میں مزید وسعت لانے اور گہرائی پیدا کرنے کے لیے افواج کے درمیان تبادلے، دفاعی تکنیک اور پیداوار کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور دہشت گردی کے خلاف تیور سخت کرنے کے فیصلے کیے ۔ دونوں ملکوں نے سرمایہ کاری میں توسیع اور دونوں ممالک کے درمیان رابطے کو بڑھانے کے لئے 15 اہم معاہدوں پر بھی دستخط کیے ہیں۔ دونوں رہنما نے وفد کی سطح کے اس اجلاس میں ایک خاص اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر غوروخوض کیا اور دو طرفہ تعاون کا چہارطرفی جائزہ بھی لیا۔
دونوں رہنماؤں نے شمالی کوریا کے حالات پر گہری تشویش کا اظہار کیااور اس کے نیوکلیائی اور میزائل پروگرام کی مذمت کی۔ انہوں نے بحر ہنداور بحر الکاہل کے خطے میں سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ دونوں ممالک نے دہشت گردی پر بھی تبادلہ خیال کیا اور پاکستان میں سرگرم جیش محمد، لشکر طیبہ، القاعدہ اور داعش کا نام بھی لیا۔ جن معاہدوں پر دستخط کئے گئے ان میں شمال مشرقی علاقوں میں رابطہ بڑھانے اور ترقی کے پروگراموں میں تعاون کے لیے ہند جاپان ایکٹ ایسٹ فورم کا قیام کرنے، ہندوستان میں جاپانی زبان میں تعلیم فراہم کرنے، ڈیزاسٹر رسک کم کرنے، انڈیا پوسٹ اور جاپان پوسٹ کے درمیان کھانے کی اشیاکو ایک دوسرے کے یہاں پہنچانے کے لئے کول ای ایم ایس سروس شروع کرنے ،ہند۔جاپان سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے روڈ میپ تیار کرنے، گجرات کے منڈل بیچ راج کھوراج علاقے میں انفراسٹرکچر ڈولپمنٹ تیار کرنے، ہندوستان میں جاپانی ایئر لائنز کی لامحدود پروازوں کو اجازت دینے کے معاہدے، بایو ٹکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے دومعاہدے، کھیل کے میدان میں چار معاہدہ اورتحقیق کا اشتراک کرنے سے متعلق ایک معاہدہ شامل ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India japan sign 15 agreements in the indo japan annual summit in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply