پاکستانی سرحدی چوکیوں کے آس پاس دہشت گردوں کے بڑی تعداد میں جمع ہونے کی ہند نے سخت مذمت کی

نئی دہلی: ہندستان نے کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزی پر پاکستان سے کل احتجاج کیا اور پاکستان کی سرحدی چوکیوں کے قرب و جوارمیں دہشت گردوں کے بڑی تعداد میں جمع ہونے کی سخت مذمت کی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے ا?ج اپنی ہفت روزی بریفنگ میں بتا یا کہ پاکستان ہائی کمیش کے ایک اعلی افسر کو طلب کرکے یہ احتجاج کیا گیاہے۔
رواں مہینے میں یہ تیسرا احتجا ج تھا۔ قبل ازیں 2 اور 9 نومبر کو یہ قدم اٹھا یا گیا تھا۔ انہوں نے بتا یا کہ کل یہ بھی کہا گیا کہ بار بار احتجاج کے باوجود یہ سلسلہ جاری ہے اور 9تا 15 نومبر جنگ بندی کی نہ صرف بارہ مرتبہ خلاف ورزیاں کی گئی ہیں بلکہ توپخانوں اور بھاری مارٹروں سے ہندستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔جو 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کنٹرول لائن پر ہندستان کی مبینہ فائرنگ پر پاکستان کے امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز کا یہ کہنا کیا مطلب رکھتا ہے کہ پاکستان جواب میں اسٹریٹیجک غلطی کرسکتا ہے، مسٹر سوروپ نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی اس کی اسٹریٹیجیائی غلطی ہی تو ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India issues demarche to pakistan over ceasefire violations in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply