نتن یاہو کے دورہ کے دوران ہند اسرائیل کے درمیان9معاہدوں پر دستخط

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کا دورہ ہند دونوں ملکوں کے درمیان رشتوںکا ایک خاص آغاز ہے اور زراعت میںاسرائیل کی تکنک لائی جائے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور ہمارے سفارتی تعلقات کو چوتھائی صدی بیت چکی ہے۔
اسرائیل کے وزیر اعظم نے کہاکہ وہ نریندر مودی کی مہمان نوازی اور دوستی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم مودی ایک انقلابی لیڈر ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ2000سال تک ہندوستان میںیہودی محفوظ رہے ۔ہندوستان اور اسرائیل دوقدیم تہذیبیں ہیں لیکن اب ہمارے رشتے کچھ زیادہ ہی خاص ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ بالی ووڈ کی مداح ہیں اورہندوستان میں ہر جگہ صلاحیتوں اور ٹیلنٹس کی بھرمار ہے۔
انہوں نے وزیر اعظم مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خاص دوست مودی اسرائیل کا دورہ کرنے والے پہلے وزیر اعظم ہیں۔اس مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان سائبر تحفظ، تیل اور گیس کے شعبوں میں تعاون سمیت 9معاہدے ہوئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India israel sign nine agreements in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply