ہندوستان خواتین کے لیے دنیا کا خطرناک ترین ملک : سروے

نئی دہلی: عالمی ماہرین کے ایک سروے کے مطابق جنسی زیادتی کے زبردست خطرے اور بندھوا مزدوری کے باعث ہندوستان خواتین کے لیے دنیا کا سب سے زیادہ خطرناک ملک ہے۔

تھامسن رائٹرز فاؤنڈیشن کے خواتین کے امور کے550 ماہرین کے سروے کے مطابق جبکہ جنگ زدہ ممالک افغانستان اور شام بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

اس کے بعد صومالیہ اور سعودی عرب کا نمبر آتا ہے۔اس زمرے کے دس سرفہرست ممالک میں امریکہ واحد مغربی ملک ہے جو خواتین سے جنسی زیادتی کے حوالے سے مشترکہ طور پرتیسرے نمبر پر ہے۔

یہ سروے 2011کا چربہ ہے۔اس وقت بھی ماہرین نے افغانستان ، کانگو، پاکستان ، ہندوستان اور صومالیہ کو خواتین کے لیے نہایت خطرناک ملک سے تعبیر کیا گیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ ہندوستان اس لیے پہلے نمبر پر ہے کیونکہ دہلی میں پانچ سال قبل کی گئی نربھیا واردات کے بعد بھی، جس میں ایک طالبہ سے چلتی بس میں جنسی زیادتی کر کے سڑک پر پھینک دیا گیا تھا،خواتین کو درپیش خطرے سے نمٹنے کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India is worlds most dangerous country for women in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply