ہندوستان ہمارا گورو اور تبتی اس کے چیلے ہیں: دلائی لامہ

توانگ / ایٹانگر: تبتی مذہبی رہنما دلائی لامہ نے ہند تبت تعلقات کا خاص بتاتے ہوئے کہا کہ تاریخی اعتبار سے ہندوستان ہمارا گورو ہے اور تبتی اس کے چیلے ہیں۔دلائی لامہ نے چا روزہ دورے کے اختتام پر کل یہاں کالاوانگپو ہال میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئےمذہب کے نام پر دہشت گردی کے واقعات کو جائز ٹھہرانے والوں کی بھی سخت تنقید کی ہے۔ مسٹر لامہ نے کہا کہ مذہب کے نام پر لوگوں کا قتل کبھی بھی صحیح نہیں ٹھہرایا جا سکتا ہے۔
حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردوں کو بھی سمجھانے کی کوشش کی جانا چاہئے کیونکہ وہ دہشت گرد نہیں پیدا ہوئے، لیکن حالات نے انہیں ایسا بنا دیا ہے۔ چین نے مسٹر لامہ کے اروناچل پردیش کے دورے کی مخالفت کی ہے۔ لیکن تبت کی جلاوطن حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسٹر لامہ کا یہ دورہ مذہبی ہے، سیاسی نہیں۔ لہذا چین کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India is the guru tibetans are disciples says dalai lama in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply