کھیل اور خلائی میدان میں ہندوستانی خواتین کے کارناموں کی وزیر اعظم مودی نے زبردست ستائش کی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی بیٹیوں کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کھیل اور خلائی ریسرچ سمیت ہر میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ چل رہی ہیں اور اپنی کامیابیوں سے ملک کا نام روشن کر رہی ہیں۔
مسٹر نریندرمودی نے آٹھ مارچ کو منائے جانے والے’بین الاقوامی یوم خواتین‘ کی روشنی میں خواتین کی تعریف کرتے ہوئے ایک نظم پڑھی جس کی دو لائنیں تھیں” خواتین، وہ طاقت ہیں، مضبوطی ہیں، وہ ہندوستان کی عورت ہے، نہ زیادہ میں، نہ کم میں، وہ سب میں برابر کی بھاگیداری ہیں “۔ آل انڈیا ریڈیو سے نشر اپنے ’من کی بات‘ پروگرام میں مسٹر مودی نے گزشتہ دنوں ایشیائی رگبی ویمنس ٹرافی میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے لئے ملک کی خاتون کھلاڑیوں کو مبارکباد دی تھی۔
خلائی تحقیقی ادارہ اسرو کے میگا مشن کے تحت 104 مصنوعی سیارہ کو خلا میں بھیجنے کی تاریخی کامیابی میں خواتین سائنسدانوں کی سرگرم شرکت کو وزیر اعظم نے قابل فخر پہلو قرار دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India is proud of isros achievements modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply