ہندوستان قدرتی آفات سے سب سے زیادہ متاثرہونے والے ممالک میں سے ایک ہے: راجناتھ سنگھ

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ ملک کی تقریبا آدھی آبادی قدرتی آفات والے علاقوں میں رہتی ہے اس لئے متعلقہ تمام ایجنسیوں کو ان سے ہونے والے خطرات کو کم کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہنا چاہئے۔ مسٹر سنگھ نے یہاں ڈیزاسٹر مینجمنٹ نیشنل پلیٹ فارم کےدو روزہ اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان دنیا کے آفات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ ملک کی تقریبا 50 فیصد سے زیادہ آبادی ایسےعلاقوں میں رہائش پزیر ہے جہاں زلزلے، سیلاب، سمندری طوفان، خشک سالی اور سونامی آتی رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آفات سے ہونے والے جان و مال کے نقصان کو مؤثر طریقے سے کم کرنے کے لئے ہندوستان نے کافی تیاری کی ہے اور اس کا اثر بھی نظر آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں آفات سے نمٹنے کے لئے کی گئی تیاریوں کے نتائج سے بالکل واضح ہے کہ ” اگر ہوپوری تیاری تو آفات نہیں ہیں بھاری ” لہذا سب کو مل کر آفات کے خطرے کو کم کرنے کے لئے پہلے سے ہی تیاری کرنی ہوگی۔ اجلاس میں مختلف ریاستوں کے وزراء، ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام،اعلی انتظامی حکام اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں نے حصہ لیا۔ اجلاس کا بنیادی مقصد ملک کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور پائیدار ترقی کے شعبءمیں قابل ذکر کردار ادا کرنے کا اہل بنانے نیز مستقبل کی مؤثر حکمت عملی طے کرنا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India is one of the most disaster prone nations says rajnath singh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply