دنیا گواہ ہے کہ ہندوستان پاکستان سے مذاکرات کرنے سے نہیں کترا رہا:مودی

نئی دہلی: ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ان کی سفارتی مساعی سے پوری دنیا نے دیکھا ہے کہ ہندوستان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرنے سے قطعاً نہیں ہچکچا رہا نیز پوری دنیا اتفاق رائے سے پاکستان کے حوالے سے ہندوستان کے موقف کی ستائش کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نقطہ نظرنے پاکستان کے لیے مشکلات کھڑی کر دی ہیں اور بین الاقوامی برادری میں اس کے لیے ہر معاملہ پر جواب دینا بھاری پڑ رہا ہے۔مودی نے کہا کہ پاکستان میں مختلف قسم کی طاقتیں سرگرم عمل ہیں اور بڑے جوشیلے انداز میں کہا کہ اگر کوئی مذاکرات کے لیے شرطیں پیش کرتا ہے یا کوئی لکیر کھینچتا ہے تو وہ منتخب حکومت ہو گئی یا کوئی اور؟انہوں نے کہا کہ حکومت ہند صرف جمہوری طریقہ سے منتخب حکومت سے ہی مذاکرات کرے گی اور ہندوستان قیام امن اور ملک کے مفادات سر فہرست رکھنے کے اپنے عظیم مقصد پر کاربند ہے۔
مودی نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان دوستانہ تعلقات چاہتا ہے لیکن اس کے لیے وہ ہندوستانی مفادات کو داو¿ پر نہیں لگائے گا۔یہی وجہ ہے کہ کیوں میرے ملک کے فوجیوں کو اس بات کی کھلی اور مکمل آزادی ہے کہ وہ جیسا مناسب سمجھتے ہیں اور جس طرح دے سکتے ہیں ویسا جواب دیں۔ اور وہ وہی کر رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India is not reluctant to engage with pakistan says modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply