کشمیرہندوستان اور ہندوستان کشمیر ہے: راہل گا ندھی

نئی دہلی:کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ کشمیر ہندستان کا داخلی معاملہ ہے اور اس میں کسی اور ملک کی د خل اندازی مناسب نہیں ہے۔
مسٹر گاندھی نے کشمیر مسئلہ پر پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا “یہ ہمارا داخلی معاملہ ہے اور اس سے کسی کا کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ جہاں تک کشمیر پر چین اور پاکستان سے بات چیت کی بات ہے تو کشمیر ہندستان اور ہندستان کشمیر ہے۔
” کانگریس نائب صدر نے مرکزی حکومت کو جموں و کشمیر کی صورتحال خراب کرنے کا قصور وار قرار دیتے ہوئے کہا کہمیں کافی عرصہ سے کہہ رہا ہوں کہ نریندر مودی جی اور این ڈی اے (قومی جمہوری اتحاد) کی پالیسیوں نے جموں و کشمیر کو آگ میں جھونک دیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India is kashmir and kashmir is india rahul gandhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply