چاہ بہار بندرگاہ پر خصوصی توجہ کے ساتھ ایران و ہندوستان کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط

نئی دہلی:ہندوستان کو وسطی ایشیا سے جوڑنے میں معاونت کرنے والی چاہ بہار بندرگاہ کو ڈیڑھ سال کے لیے لیز پر دینے سمیت ہندستان اور ایران نے دوطرفہ تعاون کے 9معاہدوں پر دستخط کئے ۔
دونوں ممالک نے جن دستاویزات پر دستخط کئے ان میں ڈبل ٹیکسیشن اور ریونیو چوری سے بچنے، حوالگی معاہدے کے نفاذ کا دستاویز، روایتی طبی نظام، صحت اور طب، زراعت اور متعلقہ شعبے، ڈاک شعبہ میں تعاون اور سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا سے استثنیٰ دینے کا معاہدہ شامل ہے۔
ایران کے صدر حسن روحانی اور وزیراعظم نریندر مودی کے مابین ہفتہ کو دہلی میں واقع حیدرآباد ہاؤس میں ہوئی وفود سطح کی گفتگو کے دوران وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کثیرجہتی تعلقات کو فروغ دینے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور اقتصادی تعلقات کی رکاوٹوں کو دور کرنے کے ساتھ دوطرفہ تعلقات قدم آگے بڑھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی کمپنیاں ایران میں تیل اور گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں۔مسٹر مودی نے ایرانی چابہار بندرگاہ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس بندرگاہ کے ذریعہ افغانستان کو ہندوستانی گندم کی برآمدات کا آغاز کیا گیا ہے۔
دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے تصوف کے امن اور رواداری کے مشترکہ نظریہ کو آگے بڑھاتے ہوئے دہشت گردی اور بنیاد پرستی پھیلانے والی طاقتوں کو روکنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔قبل ازیں ہندوستان کے تین روزہ دورے پر آئے صدر ایران حسن روحانی کو راشٹر پتی بھون میں پر تپاک استقبال کیا گیا۔
راشٹر پتی بھون میں گارڈ آف آنر کا معائنہ کرنے کے بعد وزیر خارجہ سشام سوراج نے مسٹر روحانی سے ملاقات کی۔ انہوں نے سشما سوراج سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہندوستان کے ساتھ کثیر جہتی تعلقات بڑھانے کا خیر مقدم کرتا ہے اور ہرد و ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور مستحکم کرنے کے بہت زیادہ مواقع دستیاب ہیں۔
حسن روحانی نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں وسعت لانے کو دونوں ملکوں کے مفاد میں قرار دیا اور کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر دونوں ملکوں کے باہمی تعاون میں توسیع سئے خطہ میں امن و استحکام پیدا ہو گا۔
دونوں نے جنگ زدہ ملک افغانستان میں امن و استحکام لانے کی کوششوں میں تیزی لانے پر بھی اتفاق کرتے ہوئے افغانستان کو پر امن، محفوظ، پائیداراور خوشحال ملک بنانے میں تعاون دینے کے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India iran sign connectivity double taxation avoidance in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment