ٹریڈ فئیر میں اسٹال لگانے والے غیر ملکی تاجر جی ایس ٹی کی مار سے پریشان، آئندہ سال نہ آنے کا عہد

نئی دہلی: اشیاء،خدمات ٹیکس(جی ایس ٹی) سے تاجر برادری کو ہونے والے خسارے سے ان غیر ملکی تاجروں کو بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو ہر سال نئی دہلی میں ہونے والے انڈیا انٹنیشنل ٹریڈ فئیر میں اسٹال لگاتے تھے اور بھاری منافع کما کر آئندہ سال پھر اسٹال لگانے کے عزم کے ساتھ وطن واپس جاتے تھے۔
لیکن اس بار ٹریڈ فئیر میں اسٹال لگانے والے غیر ملکی تاجروں نے آئندہ سال اس میلے میں نہ آنے کا عہد کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جی ایس ٹی کے باعث کوئی خریدار نہیں کر رہا اور حالات ایسے ہیں کہ تمام اخراجات تو دور کی بات اسٹال کے کرایے کے پیسے بھی وصول نہیں ہوں گے۔
ترکی کا ایک تاجرحقان قبوز جو گھروں کی اندرونی آرائش و زیبائش اور زینت کے سازو سامان کا اسٹال گذشتہ19سال سے لگا رہا ہے اس بار بڑا مایوس ہے اور اپنی قسمت کو رو رہا ہے۔
اس کا کہنا ہے کہ اس کے کاروبار میں گذشتہ سال کی نسبت 50فیصد گراوٹ آئی ہے۔ اور اب وہ آئندہ سال نہیں آئے گا۔اس نے کہا کہ گاہک آ ضرور رہے ہیں لیکن دونوںجی ایس ٹی(ایک اپنی فروخت پر اسٹیٹ جی ایس ٹی اور ایک انٹیگریٹڈ جی ایس ٹی (آئی جی ایس ٹی) جو وہ پہلے ہی ادا کر چکا ہے) سے ٹیکس بہت بڑھ جانے کے باعث لیکن سامان نہیں خرید رہے۔
اس نے بتایا کہ اس نے30ہزار ڈالر(19لاکھ40ہزار روپے) میں اسٹال لیا تھا لیکن وہ بمشکل تمام 20ہزار روپے روز کی کمائی کر رہا ہے۔افغانستان کے قالین فروش اسحاق تیمور زادہ کا بھی یہی کہنا ہے۔
اس نے بتایا کہ اس سال جب سے یہ تجارتی میلہ شروع ہوا ہے وہ بڑی مشکلوں سے دو یا تین قالین ہی فروخت کر سکا ہے۔ زیادہ تر وہ اور اس کا عملہ مکھیاں مارتا بیٹھا رہتا ہے۔
اسی طرح شارجہ کے کپڑا تاجر سلمان خان کا کاروبار بھی بالکل ٹھنڈا ہے۔اس نے بتایا کہ اس نے اسٹال کے پانچ لاکھ روپے دیے تھے لیکن وہ ابھی تک محض50تا60ہزاروپے کے ہی کپڑے فروخت کر سکا ہے۔اس نے کہا کہ ہم 12سال سے یہاں اسٹال لگا رہے ہیں لیکن آئندہ آنے سے پہلے کئی بار سوچیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: india international trade fair from turkey to afghanistan sellers say gst hitting business we wont return in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply