ہندوستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ بحری مشقیں شروع

نئی دلّی : ہندوستانی سمندری خطے کی سیکورٹی اور انڈونیشیا کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی تکمیل کرتے ہوئے اندرون ملک تیار ہندوستانی بحری جہاز کرمک بمعہ ڈورنیر سمندری گشتی ایئر کرافٹ کے ساتھ 28 ویں ہند۔ انڈونیشیا تعاون پر مبنی گشت اور دوسری باہمی سمندری مشق میں حصہ لے رہا ہے۔ یہ مشق انڈمان کے سمندر میں 10 سے 27 اکتوبر ، 2016 تک منعقد ہوگی۔
دونوں ملکوں کے درمیان مسلح افواج ک کے افسران کی ملاقاتوں اور باقاعدہ مشترکہ سرگرمیوں کے باعث ہند۔ انڈونیشیا دفاعی تعلقات مسلسل پروان چڑھ رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کی بحریہ بحر ہند کے اس اہم خطے میں میں بین الاقوامی نوعیت کے تجارتی جہازوں کے سفر اور دیگر متعلقہ قانونی بحری سرگرمیوں کو محفوظ اوربے خوف بنانے کی غرض سے 2002 سے سال میں دو بار سمندری سرحدوں کے ساتھ گشت کر رہی ہیں۔ اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے مابین طے پائے ( سی او آر پی اے ٹی) نے دونوں ملکوں کی بحریاؤں کے مابین روا داری اورایک دوسرے کے بحری علاقے میں جہاز رانی کا راستہ ہموار کیا ہے اور اس خطے میں بحری سلامتی کو بھی فروغ دیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India indonesia hold bilateral maritime exercise in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply