ہندوستان نے انڈو پاک سرحد پر چوکسی بڑھا دی

نئی دہلی:ہندوستان نے ان اطلاعات کے پیش نظر کہ حافظ سعید کی زیر قیادت جماعت الدعویٰ نے ہند پاک سرحد پر اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کردیا ہے، ان علاقوں میں سلامتی اور چوکسی بڑھا دی ہے۔
منگل کے روز میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سرحدی حفاظتی دستہ (بی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل کے کے شرما نے بتایا کہ ہماری فورس کسی بھی دہشت گرد گروپ کی طرف سے دراندازی کی ہر طرح کی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب اور جموں اور کشمیر میں اضافی دستے تعینات کئے گئے ہیں اورسرحدی علاقہ میں نگرانی کے لئے جدید تر ین آلات کا استعمال کیا جارہا ہے۔ اس رپورٹ کے بارے میں کہ حافظ سعید و اگہہ سرحد سے صرف 8-10 کلو میٹر دور موجود ہے اور جموں اور کشمیر میں امن میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے ، مسٹر شرما نے کہا کہ بی ایس ایف اپنی زیر نگرانی سرحدی علاقوں میں سخت چوکسی سے کام لے رہی ہے۔
اپنے ہم منصب کے ساتھ پاکستان میں باہمی بات چیت کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ یہ میٹنگ اہم تھی اور ہند پاک سرحد پر امن قائم رکھنے کے لئے کچھ اہم فیصلے کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں دراندازی کے مسئلہ پر بھی بات چیت ہوئی اور پاکستان نے اس سلسلہ میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India increase indo pak border security in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply