آرمی کی فوجی کارروائی پر حکومت کے ساتھ:ہندوستانی صنعت

نئی دہلی : (یواین آئی) ہندوستانی آرمی کی طرف سے کنٹرول لائن کے پار پاک مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے خلاف کی گئی کارروائی کے مدنظر ہندوستانی صنعت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر مکمل اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہوئے آج کہا کہ اگر پاکستان کے ساتھ تجارتی رشتے ختم بھی ہوجاتے ہیں تب بھی اس سے ہندوستانی معیشت پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔
صنعتی تنظیم ایسوچیم نے کہا کہ ہندوستانی صنعت پوری طرح مسٹر مودی کے ساتھ ہے۔ اس نے کہا کہ قومی سلامتی کے لئے ہندوستانی معیشت پاکستان کے ساتھ موجودہ کشیدگی کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے میں اہل ہے۔کنٹرول لائن کے پارہندوستانی فوج کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کی خبریں آنے کے بعد شیئربازار میں بھاری گرواٹ کا ذکر کرتے ہوئے تنظیم نے کہا کہ شیئر بازار کے ردعمل کوسمجھا جا سکتا ہے۔ یہ ہندوستانی معیشت کے لئے تشویش کی بات نہیں ہے۔ ہماری معیشت قومی سلامتی کے اضافی بوجھ کووبرداشت کرنے کی اہل ہے۔
پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے چیئرمین مہیش گپتا نے کہا “شیئر بازار کی یہ گراوٹ زیادہ دنوں تک نہیں رہے گی۔ ہندوستان کی تجارت و معیشت پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ہماری معیشت مسلسل مضبوط ہو رہی ہے۔ یہ دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھنے والی معیشت ہے۔ ہماری صنعت اور کاروبار معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔ ہم اپنی جانباز فوج کو سلام کرتے ہیں اور انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں۔” ایسوچیم نے کہا کہ موجودہ حالت سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ ہندوستان کو اعلی معیاری ہتھیار اور گولہ بارود بنانے کا مرکز بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ ہمارا ملک دفاعی آلات کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India inc backs surgical strikes by indian army in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply