دہشتگردی مخالف ہندستانی سرجیکل حملے میں کئی دہشت گرد ہلاک

نئی دہلی : [یو این آئی] ہندستانی فوج نے کنٹرل لائن کے پار کل رات دہشت گردوں کے لانچ پیڈ کے خلاف ایک سے زیادہ دہشت پیدا کرنے والے انتہائی مضرت رساں حملے کئے جس میں متعدد دہشت گرد اور ان کے سہولت کار مارے گئے ہیں۔
ملٹری آپریشنز کے ڈائریکٹرر جنرل رنویر سنگھ نے یہاں ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ انہوں نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو دہشت گردوں کے خلاف ہندستانی فوج کے حملوں کے بارے میں مطلع کر دیا ہے جس میں اس بات کو پوری طرح واضح کر دیا گیاہے کہ ہندستانی شہریوں کی کسی طرح کا نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
جنرل رنویر سنگھ نے کہا کہ اس آپریشن کا مقصد صرف دہشت گردوں کو نشانہ بناناتھا۔ فوج ایسی کارروائی جاری رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ لیکن فوج کسی بھی موقع کا سامنا کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔ یہ سرجیکل آپریشن کشمیر میں حالیہ اڑی حملے کے بعد کیا گیا ہے۔ کشمیر حملے میں 18 ہندستانی فوجی شہید ہوئے تھے۔
جنرل رنویر سنگھ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو یہ یاد بھی دلایا کہ پاکستان نے 2004 میں یقین دلا یا تھا کہ وہ پڑوسی ممالک کے خلاف کسی بھی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے اپنی سرزمین کے استعمال کی اجازت نہیں دے گا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے پاکستان آرمی کی مدد لی جائے گی۔
قبل ازیں وزیر اعظم نریندر مودی نے سلامتی سے متعلق کابینہ کے ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت بھی کی۔اس اجلاس میں وریر دفاع ، وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ کے علاوہ قومی سلامتی کے مشیر اور بری فوج کے سربراہ بھی شریک تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India hits pakistan terror launchpads in surgical strikes across loc in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply