ہندوستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دوہرے معیارپر چین کو لتاڑا

نئی دہلی: پاکستان کی دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیشکی گئی تحریک کو چین کی جانب سے روکے جانے کے کچھ گھنٹے بعد ہندوستان نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دوہرے معیار پرچین کو آڑے ہاتھوں لیا۔
اگرچہ ہندوستان نے اپنے ردعمل میں براہ راست چین کا نام نہیں لیا لیکن اشارہ دیا کہ ایک ملک جس نے دہشت گردی کے سرغنہ پر، جس پر ہندوستان کے خلاف کئی دہشت گردانہ کارروائیاں بشمول 2016میں پٹھان کوٹ فضائی اڈے پر حملہ کرنے کا الزام ہے، پابندی لگانے کی عالمی کوششوں کو سبوتاژ کیا ہے ۔
وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کو بہت مایوسی ہوئی ہے کہ ایک بار پھر ایک واحد ملک نے قوام متحدہ کی تیار کردہ عالمی دہشت گرد تنظیموں پر مشتمل فہرست میں دہشت گردی کا سرغنہ قرار دینے پر عالمی اتفاق رائے کو خارج کر دیا۔

Title: india hits out at double standards in war on terror as beijing blocks un move against masood azhar | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply