ہندوستان نے امریکہ سے امپورٹ کی جانے والی29اشیاءپر کسٹم ڈیوٹی بڑھا دی

نئی دہلی:ہندوستان نے امریکہ کی جانب سے مال بھاڑے میں اضافہ کر دینے پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکہ سے در آمد کی جانے والی 29 اشیاءبشمول دالیں و لوہے و اسٹیل کے سازو سامان پرکسٹم ڈیوٹی بڑھا دی۔

وزارت مالیات نے ایک اعلامیہ میں کہا کہ 28مصنوعات پر ڈیوٹی میں اضافہ فوری طور پر ہوگا جبکہ جھینگے کی ایک قسم آرٹیمیا پر ڈیوٹی میں اضافہ 4اگست سے نافذ العمل ہوگا۔امریکی بادام پر امپورٹ ڈیوٹی جو ابھی تک 100روپے فی کلو گرام تھی بڑھا کر120روپے فی کلو گرام کردی گئی۔

چھولے ، بنگالی چنے اور مسورف دال کی امپورٹ ڈیوٹی30فیصد سے 70فیصد کر دی گئی۔جبکہ دیگر تمام دالوں پر ڈیوٹی30سے بڑھا کر40فیصد کر دی گئی۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India hikes customs duty on 30 items imported from us in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply