ہندوستان نے چین سے پاک مقبوضہ کشمیر میں تعمیراتی سرگرمیاں بند کرنے کہا:وزیر مملکت خارجہ

نئی دہلی: ہندوستان نے پاک مقبوضہ کشمیر (پی او کے) میں چینی تعمیراتی سرگرمیوں پر چین سے اپنی تشویش کا اظہار کر دیا ہے اور اس سے ان تعمیرات کو بند کرنے کے لیے کہا ہے۔

راجیہ سبھا میں تحریری جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت خارجہ جنرل وی کے سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کی ہمیشہ اور اصولی موقف یہی رہا ہے کہ جموں و کشمیر کا پورا خطہ ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ پاکستان نے ہندوستانی ریاست جموں و کشمیر کے ایک حصہ پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک مقبوضہ کشمیر میں چین جو بھی تعمیراتی سرگرمیاں کر رہا ہے حکومت اس سے واقف ہے۔ حکومت نے چینی حکام بشمول حکام بالا سے ان تعمیراتی کاموں پر، جنہیں ہم اپنی خود مختاری اور علاقائی یکجہتی کی خلاف ورزی کے طور پر دیکھتے ہیں، اپنی تشویش کا اظہار کر دیا ہے۔ ہم نے چین سے کہہ دیا ہے کہ وہ یہ تعمیراتی سرگرمیاں بند کر دے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India has asked china to stop construction in pok government in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment