ہندوستان میں تیار تیز رفتارگشتی سمندری جہاز ماریشس کو سونپ دیا گیا

نئی دہلی: جہاز رانی کی وزارت نے گوا شپ یارڈ میں تیار تیز رفتار سے گشت کرنے والا پہلا جہاز ماریشش کے حوالے کردیا ہے۔
جہاز رانی کی وزارت کی طرف سے آج یہاں جاری ایک بیان کے مطابق اس جہاز کو سمندری حدود کی سیکورٹی کے لئے گشت کرنے‘ بحری قذاقوں اور اسمگلروں پر شکنجہ کسنے کے لئے تیار کیا گیاہے۔
یہ جہاز پچاس میٹر لمبا ہے او ریہ کئی طرح کے ہتھیاروں سے لیس ہے۔ گوا شپ یارڈ کے چےئرمین رےئر ایڈمرل شیکھر متل نے ایک تقریب کے دوران اس جہاز کو ماریشش پولیس کے کمشنر کو سونپا۔ تقریب میں ہندوستان کے علاوہ ماریشش کے کئی اعلی افسران موجود تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India hands over fast patrol vessel to mauritius in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply