ہندوستان نے لشکر طیبہ کے سیاسی بازو ایم ایم ایل کے خلاف امریکی کارروائی کا خیرمقدم کیا

نئی دہلی: ہندوستان نے 26/11ممبئی حملوں کے کلیدی ملزم کی دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے سیاسی بازو ملی مسلم لیگ(ایم ایم ایل) کو عالمی دہشت گرد گروپ قرار دینے کے امریکہ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہندوستان کے اس دعوے کو درست ثابت کرتا ہے کہ پاکستان کی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی غیر موثر ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ امریکی اقدام اس حقیقت کی غمازی کرتا ہے کہ دہشت گردوں اور دہشت گرد تنظیموں کو اپنے نام بدل کر پاکستان کے زیر کنٹرول علاقہ سے بلا تکلف و بے جھجک کارروائی کرنے کی اجازت ہے۔
رویش کا یہ بیان امریکہ کے اس فیصلہ کے، جس میں اس نے ایم ایم ایل اور لشکر طیبہ کی خیراتی ادارے کے طور پر کام کرنے والی ایک محاذی تنظیم تحریک آزادی جموں و کشمیر کو دہشت گرد تنطیمیں قرار دیا ہے، ایک روز بعد آیا ہے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India hails u s move against saeeds party in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply