صدر جمہوریہ نے بجٹ اجلاس خطاب میں حکومت کی80کامیابیوں کا ذکر کیا

نئی دہلی:صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک چلے خطاب میں حکومت کی 80 کامیابیوں کا ذکر ہوا جن کا 63بار بنچ بجا کر استقبال کیا گیا،لیکن سرجیکل اسٹرائک اور نوٹوں کی منسوخی کے سلسلے میں اراکین نے سب سے زیادہ جوش کا اظہار کیا۔ صدر جمہوریہ نے سب سے پہلے اراکین کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشترکہ اجلاس تاریخی ہے کیونکہ آزادی کے بعد پہلی بار بجٹ اجلاس مقررہ وقت سے پہلے بلایا گیا ہے اور عام بجٹ میں ریلوے بجٹ کو بھی شامل کیا جارہا ہے۔
تاریخی ہونے کے سلسلے میں جب صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ سال گروگوبند سنگھ کی 350ویں اور رامانجاچاریا کی ہزاریہ سالگرہ ہے اور چمپارن ستیہ گرہ کا صدی سال بھی ہے تو اراکین نے اس کا بھی بنچ تھپتھپا کر استقبال کیا۔ خطاب کے دوران سرجیکل اسٹرائک کے ذکر پر سب سے زیادہ دیر تک ایوان میں تالیاں گونجتی رہیں۔اس پر پورے ایوان میں خوشی کا اظہار کیاگیا جبکہ نوٹوں کی منسوخی اور حکومت کی کامیابیوں کا ذکر آتے ہی صرف برسراقتدار اراکین کی طرف سے ہی زبردستبنچ بجائی گئیں۔خطاب میں کسانوں کےلئے حکومت کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات کے ذکر پر سب سے زیادہ چھ بار تالیوں سے ایوان گونج اٹھا،جبکہ نوجوانوں کےلئے اسکل ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کے تحت کئے جارہے اقدامات کے سلسلے میں تین بار بنچ بجائی گئیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India gave fitting reply with surgical strike president pranab mukherjee in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply