دو طرفہ دفاعی تعاو ن کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان اور فرانس میں تبادلہ خیال

نئی دہلی: ہندوستان اور فرانس کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فرغ دینے لیے ہندوستانی وزیردفاع نرملا سیتارمن اور فرانس کی وزیردفاع فلورینس پارلی کے درمیان جمعہ کو نئی دہلی میں ہمہ جہت تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں ملکوں کے درمیان دفاع کے شعبہ میں تعاون اور تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی سلامتیکی صورت حال اور مختلف دفاعی پراجکٹوں کے لیے اہم ٹیکنالوجی پر بھی غور و خوض کیا گیا۔
واضح رہے کہ محترمہ پارلی فرانس کے صدر ای میکرون کے دسمبر میں ہونے والے دورے کی تیاریوں کے سلسلے میں دو دن کے دورے پر یہاں آئی ہوئی ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں دفاعی وزرا نے یہاں وفدکی سطح پر بھی مذاکرات کیے جس میں ہندوستان اور فرانس کے درمیان بحری تعاون بڑھانے پر بھی مباحثہ کیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India france discuss ways to ramp up strategic ties in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply