کرہ ارض سے آسمان تک کوئی ایسا شعبہ نہیں جس میں ہند فرانس مل کر کام نہ کر رہے ہوں: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان اور فرانس کے درمیان ہمہ پہلو دو طرفہ تعاون کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ فرش تا عرش ایسا کوئی شعبہ نہیں ہے جس میں دونوں ممالک مل کر کام نہ کر رہے ہوں۔
انہوں نے خاص طور پردفاع کے شعبے میں ہند۔فرانس دو طرفہ تعاون کو سنہری قدم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہندوستان کو فرانس کے سب سے بااعتماد دفاعی شراکت داروں میں شمار کیا جاتا ہے۔مسٹر مودی نے ہندوستان کے چار روزہ دورے پر آئے فرانسیسی صدر ایمانویل میکراں کے ساتھ یہاں وفد کی سطح پر تبادلہ خیال کے بعد کہا کہ دفاع‘ سلامتی‘ خلاءاور اعلی ٹکنالوجی میں ہندوستان اور فرانس کے باہمی تعاون کی تاریخ بہت قدیم ہے۔
اور وہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی ساز وسامان کے تعاون کے معاہدہ کو ہر دو ممالک کی تاریخ میں سنہری باب کے طورپر دیکھتے ہیں۔قبل ازیںفرانس کے صدر ایمینوئل میکرو ن نے راشٹر پتی بھون میں، جہاں صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے مسٹر میکرون اور ان کی اہلیہ بریگت میری کلاؤڈ میکرون کا پر تپاک استقبال کیا، استقبالیہ تقریب میں تقریر کرتے ہوئے ہندوستان اورفرانس کے تعلقات کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ ان کے دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان خاص کر، دفاع اور سیکورٹی کے شعبوں میں باہمی تال میل کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا عزت ماٰب وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ سال جولائی میں اپنے فرانس دورے کے دوران انہیں ہند آنے کی دعوت دی تھی اور وہ ہندوستان آ کر بہت مسرت اور فخر محسوس کر رہے ہیں ۔ اس سے قبل۔ میکرون کے ساتھ ان کی کابینہ کے سینئر ارکان بھی آئے ہوئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India france cooperation ranges from the ground to the sky pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply