ہندوستان مسعود اظہر پر پابندی لگوانے کے لیے اپنے سفارتی مشنوں کا سہارا لے گا

نئی دہلی: اقوام متحدہ میں دہشت پسند تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر پابندی لگوانے کی ہندوستانی کوششوں کو تکنیکی بنیاد کے بہانے چین کے ذریعہ ناکام کیے جانے کے بعد مرکزی حکومت نے اب اس تکنیکی رکاوٹ کو ہٹوانے اور مسعود اظہر پر پابندی لگوانے کے لیے سفارتی دباو¿ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر مملکت خارجہ وی کے سنگھ نے لوک سبھا میں بتایا کہ ہندوستان نے چین سے بھی کہا ہے کہ دہشت گردی کے معاملہ میں پسند ناپسند کا رویہ نہیں ہونا چاہئے۔وی کے سنگھ نے بتایا کہ اقوام متحدہ میں اظہر پر پابندی لگانے کی تحریک پر تکنیکی رکاوٹ ہے ۔
لیکن ہم سفارتی راستوں سے اس رکاوٹ کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ چین سلامتی کونسل کے پانچ متقل اراکین میں سے ایک ہے اور اسے ویٹو کا اختیار حاصل ہے۔۔دیگر چار فرانس، برطانیہ، امریکہ اور روس ہیں۔

Title: india exerting diplomatic pressure to ban jem chief masood azhar govt | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply