بی جے پی اور آر ایس ایس نے ملک کو محکوم بنا کر رکھا ہے:راہل گاندھی

نئی دہلی:کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس نے ملک کو غلام بنا کر رکھ دیا ہے اور عنقریب ایک متحدہ حزب اختلاف ”کیسری برادرز“ کو دکھا دے گی ہندوستان محض تین افرااد سے نہیں چل سکتا۔

انہوں نے گذشتہ سال دسمبر میں پارٹی صدر بننے کے بعد تشکیل دیے گئے او بی سی سیل کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بی جے پی اور آر ایس ایس کا محکوم بن گیا ہے اور چند ماہ بعد یہ ملک بی جے پی کو اس کی طاقت بتا دے گا اور یہ بھی بتا دے گا کہ دیش وزی اعظم نریندر مودی، بی جے پی صدر امیت شاہ اور آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت سے نہیں چل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ او بی سی میںباہنر افراد بکثرت ہیں لیکن انہیں خاطر میں نہیں لایا جاتا۔انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ہندوستان اپنے ہنر مندوں اور اپنے ٹیلنٹ کو ان کی محنت و ہنرمندی کا کوئی صلہ نہیں دیتا مودی پر الزام لگایا کہ وہ خیاط، موچی، دھوبی اور مالی جیسے پسماندہ پیشہ وروں کے تئیں بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

Title: india enslaved to bjp rss says rahul gandhi | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply