ہندوستان یو این ہیبی ٹیٹ کا صدر منتخب

نئی دہلی:ہندوستان کو 10 سال کے وقفے کے بعد اگلے دو سال کے لئے یو این ہیبی ٹیٹ ( رہائش سے متعلق اقوام متحدہ کا ادارہ ) کا اتفاق رائے سے صدر منتخب کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ نے سستی، پائیدار اور ماحولیات سے ہم آہنگ رہائش گاہوں کو فروغ دینے کے لئے ‘یواین ہیبی ٹیٹ ‘ تشکیل دیا ہے۔ یہ ادارہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو رپورٹ کرتا ہے۔
شہری ترقی کی مرکزی وزارت نے پیر کے روزیہاں بتایا کہ ہاؤسنگ اور شہری غریبی کے خاتمے کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ہو رہے 58 ارکان والے’یو این ہیبی ٹیٹ‘کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ یواین ہیبی ٹیٹ کا قیام 1978 میں عمل میں آیا تھا۔ اس سے پہلے سال 1988 اور 2007 میں ہندستان اس کا صدر رہ چکا ہے۔ مسٹر نائیڈو اس دوران ہاؤسنگ اور شہری ترقی پر ایشیا پیسیفک خطہ کے وزراءکے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India elected president of un habitat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply