ؓہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بجلی سے متعلق کسی خاص معاہدہ پر دستخط نہیں کیے گئے:وزیر توانائی

نئی دہلی : ہندوستان نے بجلی کی پیداوار میں اضافہ کرنے یا بجلی کی برآمدات میں اضافہ کرنے کے لئے بنگلہ دیش کے ساتھ کسی خصوصی معاہدے پر دستخط نہیں کئے ہیں۔
تاہم 11 جنوری 2010 کو توانائی کے شعبے میں تعاون سے متعلق ایک مفاہمت نامے پر عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کی حکومت کے ساتھ دستخط کئے گئے تھے۔یہ اطلاع توانائی، کوئلہ اور جدید و قابل تجدید توانائی اور کانکنی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) پیوش گوئل نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
وزیرموصوف نے مزید بتایا کہ ہندوستان نے ’الیکٹرک پاور ٹریڈ، کراس بارڈر ٹرانسمیشن انٹر کنکشن اینڈ گرڈ کنکٹی ویٹی‘ کے سلسلے میں حکومت نیپال کے ساتھ ایک دوفریقی معاہدے پر 21 جنوری 2014 کو جبکہ ’ہائیڈرو الیکٹرک پاور کے شعبے میں تعاون‘ کے سلسلے میں 28 جولائی 2006 کو بھوٹان کی شاہی حکومت کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کئے تھے۔
اس کے علاوہ توانائی (بجلی)کے شعبے میں تعاون کے لئے سارک فریم ورک معاہدے پر بھی سارک کے سبھی رکن ممالک نے دستخط کئے ہیں۔ جن میں افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، ہندوستان، مالدیپ، نیپال، پاکستان اور سری لنکا شامل ہیں۔ یہ معاہدہ 27 نومبر 2014 کو ہوا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India did not sign any special agreement with bangladesh for power supply in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply