امریکہ جوہری سپلائر گروپ میں ہند کی رکنیت کی موافقت جاری رکھے گا: امریکی سفیر

نئی دہلی:امریکی سفیر متعین ہندوستان رچرڈ آر ورما نے آج پھر اعادہ کیا کہ امریکہ نیوکلیئر سپلائر گروپ (این ایس جی) میں ہندستان کی رکنیت کی دعویداری کی حمایت کرتا رہے گا۔ مسٹر ورما نے یہاں ’بحر اوقیانوس کونسل یو ایس۔
انڈیا ٹریڈ انیشی ایٹو ورکشاپ‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر براک اوباما نے پہلے بھی این ایس جی میں ہندستان کو شامل کئے جانے کی حمایت کی تھی اور تب سے ہم اس کے لئے اپنے ہندوستانی ہم منصبوں اور این ایس جی ارکان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندستان کا مضبوط اور اچھا ریکارڈ ہے اور ہندوستان این ایس جی کی رکنیت حاصل کرنے کا حقدار ہے اس لئے وائٹ ہاو¿س اور محکمہ خارجہ کے حکام سمیت پوری انتظامیہ نے این ایس جی ممالک کی حال میں سیول میں ہوئی میٹنگ میں ہندوستان کی رکنیت کی کوشش کی تھی۔
مسٹر ورما نے کہا کہہم مایوس ہیں کہ حال میں ہوئی اس میٹنگ کے دوران ہندستان کو این ایس جی میں شامل کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا لیکن ہم اس سمت میں ہندوستان اور تمام این ایس جی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: india deserves to be in nsg the us will work for it richard verma in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply