ہندوستان پہلے ہندوؤں کا بعد میں دوسروں کا ہے :شیو سینا

ممبئی: شیو سینا نے یہ کہتے ہوئے کہہندوستان پہلے ہندوؤں کا ہے بعد میں اوروں کا،کہا کہ مرکز میں ہندوتوا نواز حکومت کے باوجود اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر اور نقل مکانی کرنے والے کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی جسیے اہم معاملات ہنوز تصفیہ طلب ہیں۔ آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے جمعہ کے روز اندور میں کہا تھا کہ ہندوستان ہندووں کا ملک ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ دوسرے لوگوں کا نہیں ہے۔
شیو سینا کے پارٹی ترجمان ”سامنا“ کے اداریے میں تنظیم کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کے حوالے سے لکھا گیا ہے موہن بھاگوت کہتے ہیں کہ ہندوؤں کی طرح ہندوستان دیگر قوموں کا بھی ہے۔جبکہ شیو سینا سربراہ کا کہنا ہےکہ ہندوستان پہلے ہندوؤں کا ہے بعد میں کسی اور کا۔اداریے میں مدیر مزید رقمطراز ہے کہ عیسائیوں کے پاس امریکہ اور یورپ جیسے ممالک ہیں، بودھوں کے پاس چین ، جاپان، سری لنکا اور میانمار ہیں۔
ہندوؤں کے پاس ہندوستان کے علاوہ کوئی ملک نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کی با ت ہے کہ ملک میں ہندوتوا نواز حکومت ہے پھر بھی اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا فیصلہ عدالت پر چھوڑ دیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India country of hindus first others later says shiv sena in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply