کابل میں دہشت گردانہ حملوں کی ہندوستان نے شدت سے مذمت کی

نئی دہلی:ہندوستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کل ہوئے دوہرے دہشت گردانہ حملے کی، جس میں کم از کم22افراد ہلاک ہوئے، سخت مذمت کی ہے اور واقعہ کے ذمہ دار لوگوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے لئے افغان حکومت کو مدد کی پیش کش کی ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ہم دہشت گردانہ وارداتیں انجام دینے والے لوگوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے مقصد سے افغانستان کی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے کو عزم کو دہراتے ہیں اور وہاں کی حکومت کو مطلوبہ مدد فراہم کرائیں گے۔“
وزارت نے کہا،”افغانستان میں جان مال کے نقصان پر ہندوستان وہاں کے عوام اور حکومت سے اظہار تعزیت و ہمدردی کرتاہے۔ہم اس واقعہ میں زخمی لوگوں کے جلد از جلد صحت مند ہونے کی دعاکرتے ہیں۔“

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India condemns twin taliban suicide attacks in kabul in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply