ہندوستان نے کابل میں فوجی اسپتال پر دہشت گردانہ حملہ کی شدید مذمت کی

نئی دہلی: ہندوستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سردار داؤد خان اسپتال پر ہوئے خودکش حملے کی آج سخت مذمت کی۔ وزارت خارجہ نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ اسپتال پر ہوئے اس گھناؤنے حملے میں بڑی تعداد میں معصوم لوگوں کے مارے جانے پر ہندوستان رنج وغم کا اظہار کرتا ہے اور حملے کی سخت مذمت کرتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ہندستان دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں افغانستان کے ساتھ ہے اور اس حملہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے افغانستان کی ہر طرح سے مدد کرنے تیار ہے۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز اسپتال کے عقبی دروازے پر ایک خود کش بمبار نے خود کو اڑا کر بھگدڑ مچا دیا اور اسی اثنا میں ڈاکٹروں کے بھیس میں کئی دہشت گرد اسپتال میں داخل ہوگئے اور اندر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے وہاں تعینات سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں سے بھڑ گئے۔
اگرچہ ابھی تک ہلاک شدگان کی حتمی تعداد کا علم نہیں ہو سکا ہے لیکن ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس میں 30افراد مارے گئے۔اس حملہ کی دولت اسلامیہ فی العراق والشام (داعش) نے ذمہ داری قبول کی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India condemns kabul attack in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply