ہند چین نے فوجی ہیڈ کوراٹروں کے درمیان3 ہاٹ لائن قائم کیں

نئی دہلی: ہندوستان اور چین نے اپنے فوجی ہیڈ کوارٹروں کے درمیان رابطے کرنے کے لئے اپنی سرحد کے نزدیک تین مقامات پر ہاٹ لائن قائم کی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ہاٹ لائن تین مقامات سپانگور، ناتھو لا اور کمیتھو میں حالیہ دنوں میں قائم کی گئی۔
اس ہاٹ لائن سے دونوں ممالک کے فوجی کمانڈر آپس میں رابطہ قائم کر سکیں گے۔ ہندوستان اور چین کے فوجی آپریشن کے ڈائریکٹروں کے درمیان بات چیت بھی چل رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ بات چیت آخری مرحلے میں ہے۔دونوں ممالک کے فوجی ہیڈکوارٹروں کے درمیان ہاٹ لائن قائم کرنے کو حال میں منظوری دی گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ ہندوستان نے اعتماد سازی کے اقدامات کے تحت پاکستان سمیت دیگر پڑوسی ممالک کے ساتھ بھی یہ نظام قائم کیا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہاٹ لائن 4 فروری 1987 میں قائم کی گئی تھی۔
اسی طرح 8 مئی 2014 میں ہندوستان اور میانمار کے درمیان سرحدی تعاون سمجھوتہ کیا گیا تھا جس کی رو سے دونوں ممالک کی سرحدی سلامتی دستہ کے درمیان رابطے کے لئے تین مقامات پر ہاٹ لائن قائم کی گئی تھی۔ گزشتہ سال نیپال کے فوجی ہیڈکوارٹر سے رابطہ رکھنے کے لئے بھی ہاٹ لائن قائم کی گئی تھی ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India china will set up hotlines between army headquarters in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply