ہند چین نے ووہان سربراہ اجلاس میں ہوئی مفاہمت پر مشاورت کی

نئی دہلی:یہاں منگل کے روزہندستان کے خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے اور چین کے نائب وزیر خارجہ کانگ شوانیو کی ملاقات ہوئی جس میں ووہان میں باہمی اتفاق رائے پر عمل آوری میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔
دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطحی رابطہ کے حوالے سے وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاگیا کہ فریقین نے آئندہ مہینوں میں ود طرفہ تبادلہ کے ایجنڈہ کے بار ے میں بھی بات چیت کی جن میں کنگ داو میں 9اور 10جون کو شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن(ایس سی او) کی چوٹی میٹنگ کے دوران مسٹر مودی اور مسٹر جن پنگ کے مابین ہونے والی میٹنگ کا ایجنڈہ بھی شامل تھا۔
دہلی میں اپنے قیام کے دوران چینی اعلیٰ سفارت کار نے ہندوستان کے قومی سلامتی مشیر سے اجیت دوول سے بھی ملاقات کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India china consult understandings reached at wuhan summit in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply