ہند۔چین مشترکہ فوجی مشق کا اصل مقصد دہشت گردی سے نمٹنے کی تربیت حاصل کرنا:فوج کا بیان

پنے:ہندوستان اور چین کا 13 روزہ چھٹا مشترکہ مشق ’ہاتھوں میں ہاتھ 2016‘ کا جمعرات کو باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ اوندھ فوج کیمپ کے پریڈ میدان میں کل شام افتتاحی تقریب میں ہندستانی فوج کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ملیٹری آپریشن)، میجر جنرل وائی کے جوشی اور پیپلز لبریشن آرمی کے میجر جنرل وانگہیجیانگ کے مشترکہ مشق کے اعلان سے قبل دونوں فوج کے حکام نے خطاب کیا۔
اس موقع پر فوج کے دیگر افسران موجود تھے۔۔آج یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق دونوں افواج کی مشترکہ تربیتی مشق کا مقصد ہے کہ ہنگامی حالات اور دہشت گردی سے کیسے نمٹا جائے۔اس کے علاوہ ہتھیاروں کی معلومات، ہدف پر نشانہ وغیرہ کے بھی مشق ہوں گے۔ مشترکہ فوجی مشق 27 نومبر کو ختم ہوگی۔ چین کی فوج کے جوان مشترکہ مشق کے لئے 15 نومبر کو ہندستان پہنچے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India china begin joint military exercise in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply