ہند –چِلی ترجیحی تجارتی معاہدے (پی ٹی اے ) کی توسیع

نئی دہلی:ہند-چِلی ترجیحی تجارتی معاہدے (پی ٹی اے ) کی توسیع کے معاہدے پر ہندوستان اور چلی نے دستخط کردئے ہیں۔ ہندوستانی کامرس سکریٹری محترمہ ریتا ٹیوٹیا اور سفیر چلی متعینہ اینڈرس باربے گونزیلز کے درمیان 6 ستمبر 2016 کو ہونے والی میٹنگ میں اس معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ واضح ہوکہ اس سے پہلے ہندوستان اورچلی کے درمیان 8 مارچ 2006 کو ترجیحی تجارتی معاہدے (پی ٹی اے ) پر دستخط کئے گئے تھے ، جس کا نفاذ اگست 2006 سے عمل میں آیا تھا۔مارچ 2006 میں مکمل ہونے والے حقیقی ترجیحی تجارتی معاہدے میں ہندوستان کی جانب سے چلی کو جو فہرست پیش کی گئی تھی اس میں 178 مارجن آف پریفرنس (ایم او پی) سے متعلق ٹیرف لائنیں شامل تھیں، جن میں آٹھویں ڈجیٹل لیول پر دس سے 50 فیصد تک کی ٹیرف لائنیں شامل تھیں۔دوسری طرف چلی کی جانب سے ہندوستان کو پیش کی جانے والی فہرست میں ایم او پی کے ساتھ 296 ٹیرف لائنیں شامل تھیں۔
جن میں آٹھویں ڈجیٹل لیو ل پر دس سے 100 فتصد تک کی نشاندہی کی گئی تھی۔ چلی نے توسیع شدہ پی ٹی اے میں ہندوستان کو مارجن آف ریفرنس کے ساتھ 1798 ٹیرف لائنیں پیش کی ہیں جن میں 30 سے 100 فیصد تک کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ ہندوستان کی جانب سے چلی کو پیش کی گئی فہرست میں ایم اوپی کےساتھ 1031 رعایتی ٹیرف لائنیں شامل ہیں۔ چلی کو ہندوستانی بر آمدات کی نوعیت انتہائی متنوع ہے اورچلی کو پیش کی جانے والی ہمہ اقسام ٹیرف لائنوں کے پیش نظر توسیعی شدہ ترجیحی تجارتی معاہدے سے ہندوستان کو زبردست فائدہ ہوگاہندوستان کے ساتھ معاہدہ کرنے والے ایل اے سی ملکوں میں چلی ہندوستان کا تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار تھا۔ 16-2015 کے دوران چلی کے ساتھ ہندوستانی تجارت کی مالیت 2.64 ارب امریکی ڈالر تھی ،جس میں بر آمدات کی مالیت 0.68 ارب اوردرآمدات کی مالیت 1.96 ارب امریکی ڈالر تھی۔
چلی کو ہندوستان کی جانب سے کی جانے والی برآمدات کی نوعیت ہمہ جہت قسم کی ہیں ،جن میں ٹرانسپورٹ اکیوپمنٹ ،ڈرگس اور فارماسیوٹیکل ، پولیسٹر فائبر کے دھاگے ، ٹائر اور ٹیوبس ،دھاتوں کی تیاری ، ملبوسات سے متعلق اشیاء، اور ایگروکیمیکلز ،ٹیکسٹائلز ، تیار ملبوسات ، پلاسٹک کا سامان ،چمڑے کی مصنوعات ،انجنئیرنگ کا سامان ، نقلی جواہرات ،کھیل کود کا سامان اوردستکاری سے متعلق مصنوعات شامل ہیں۔ دوسری طرف چلی سے ہندوستان میں در آمد کی جانے والی اشیا میں خا م تابنہ اورکنسٹنٹریٹس ، آیوڈین، کاپر اینورز ، کاپر ایتھورز ، خام مولب ڈینم اورکنسنٹریٹس ، لیتھیم کاربو نیٹس اور آکسائڈ ، میٹل اسکریپ ، انکرگینک کیمیکلز ، پلپ اینڈ ویسٹ پیپر، پھل اور نٹس شامل ہیں ، نیز ان میں کاجو ،فرٹیلائزر اورمشینری شامل نہیں ہیں۔ چلی کے ساتھ ہندوستان کے مراسم دوستانہ رہے ہیں۔ چلی عالمی سطح پر ہندوستان کے ساتھ تعاون کرتا رہا ہے اور ہندوستان کے ساتھ چلی کے ترجیحی تجارتی معاہدے کی توسیع سے ہنداور چلی کے درمیان معاشی مراسم مزید استوار ہوں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India chile sign pact to expand preferential trade agreement in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply