ہندوستان نے فرانس سے ٹینکر ٹرانسپورٹ طیاروں کی خریداری کا سودا بھی منسوخ کردیا

نئی دہلی : فرانس سے 126 کثیرالمقاصد جنگی طیارے خریدنے کے معاہدے کو منسوخ کرنے کے بعد حکومت نے فرانس کی ہی اےئربس کمپنی سے 9000 کروڑ روپے کی لاگت سے فضا میں طیاروں میں ایندھن بھرنے والے کثیرالمقاصد ٹینکر ٹرانسپورٹ طیاروں کی خریداری کا سودا بھی منسوخ کر دیا ہے۔
وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق فرانس سے 6 کثیرالمقاصد ٹینکر ٹرانسپورٹ طیارے (ایم آرٹی ٹی) کی خریداری کے تجویز کو واپس لے لیا گیا ہے۔ ذرائع نے اشارہ دیا ہے کہ اب فضائیہ کے لئے ان طیاروں کی خریداری بھی رفال طیاروں کی طرح حکومت سے حکومت کے روٹ سے ہی کی جائے گی۔
ان طیاروں کی خریداری کا عمل 6 سال قبل شروع ہوا تھا اور فضائیہ نے اس کے لیے روس کے آئی ایل۔78 اور فرانس کے ایربس۔330 کو اس کے لئے مناسب بتایا تھا۔کم بولی کی بنیاد پر ایربس کو یہ معاہدہ ملا تھا لیکن اس سودے میں کافی طویل وقت لگا اور اس سے وابستہ فائلیں وزارت دفاع اور خزانہ میں ادھر سے ادھر اٹکی پڑی رہیں۔
اب آخر میں حکومت اس کی خریداری بھی کمپنی کے بجائے راست طورپرحکومت سے کرنے کے بارے میں غور کر رہی ہے۔ ایسا بھی امکان ہے کہ یہ سودا اب روس کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India cancels french tanker transport plane deal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply